مندرجات کا رخ کریں

ذکی الحس (نفسیات)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نفسیات کے مطالعہ میں، ذکی الحس ہونے کو شخصیت کی ایک بنیادی خصوصیت سمجھا جاتا ہے۔ شخصیت کی خصوصیت کے مطالعے کے لیے پانچ بڑے نقطہ نظر میں، ذکی الحس ہونے کے لیے اعلیٰ اسکور والے افراد کے متغیرالمزاج ہونے اور اضطراب، فکر، خوف، غصہ، مایوسی،حسد، جلن، قنوطیت، احساس جرم، افسردہ مزاجی اور تنہائی جیسے احساسات کا سامنا کرنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ ایسے لوگوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ تناؤ کی حالت اور عام حالات، مثلا معمولی مایوسی، کو ناامیدی کی حد تک مشکل دکھائی دینے کے امکان جیسے زیادہ بدتر رد عمل کا اظہار کرتے ہیں۔ رد عمل میں غلط رویے شامل ہو سکتے ہیں، جیسے لاتعلقی ، اغماض اور نشہ آور اشیاء کا استعمال وغیرہ، جو منفی جذبات کو دور کرنے اور مثبت جذبات پیدا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

ذکی الحسیت کے اشاریے پر اعلی اسکور والے افراد میں عام ذہنی عوارض پیدا ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے، جیسے مزاج کی خرابی، اضطرابی بیماری اور نشہ آور مادے کے استعمال کی خرابی کا مطالعہ کیا گیا ہے اور ان علامات کی اقسام کو روایتی طور پر " اعصابی خرابی " کہا جاتا ہے۔ [1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. BJ Carducci (2009-02-20)۔ The Psychology of Personality: Viewpoints, Research, and Applications۔ صفحہ: 173–174۔ ISBN 978-1-4051-3635-8 

مزید دیکھیے

[ترمیم]